حکومت نے کلبھوشن یادیوکامعاملہ مس ہینڈل کیا،حکمرانوں نے اپنے بارے خدشات اورتحفظات کودرست ثابت کردیا

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی کا بیان

جمعہ 19 مئی 2017 18:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے کلبھوشن یادیوکاایشومس ہینڈل کیا۔وفاقی حکومت کی مس مینجمنٹ کے نتیجہ میں ریاست پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں خفت اٹھاناپڑی۔حکمرانوں میں قابلیت نہیں ،ان کی مجرمانہ غفلت کی قیمت پاکستان کوچکاناپڑسکتی ہے۔

پاکستان کے سنجیدہ طبقات نے کلبھوشن یادیوکی گرفتاری کے بعد حکمرانوں کی حدسے زیادہ نرمی پراپنے تحفظات کااظہارکیا تھا۔حکمرانوں نے اپنے بارے خدشات اورتحفظات کودرست ثابت کردیا ۔ ایسا لگتا ہے حکمران دشمن سے ملے ہوئے ہیں ،ملی بھگت کے بغیر ایسا کچھ نہیں ہوسکتا۔اسلام آبادمیں بھارت نوازحکمران پاکستان کے وقاراورقومی مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

آج اگرنڈر پرویز مشرف اقتدارمیں ہوتے تو دشمن ملک کے جاسوسوں کوپاکستان میں دندنانے تودرکنارگھسنے تک کا خیال نہ آتا ۔ریاست کی رٹ بحال کرنے کاکریڈٹ پرویز مشرف کوجاتا ہے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سیّد شان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے بھارتی ہم منصب کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔پاکستان کوپرویز مشرف کی صورت میں زیرک اورنڈر قیادت کی اشدضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ مادروطن پاکستان کوجان سے زیادہ عزیزرکھتے ہیں وہ پرویز مشرف کی قیادت میں استحکام پاکستان اوردفاع پاکستان کیلئے اپناکلیدی کرداراداکریں۔تقریب کے اختتام پر سیّد شان عباس عابدی نے بتا یا کہ اے پی ایم ایل شارجہ شعبہ خواتین کی صدرساجدہ امجدچوہان ایک روڈایکسیڈنٹ میں فوت ہوگئی ہیںجبکہ ان کابیٹا زخمی ہے ۔تقریب کے شرکاء کی طرف سے اے پی ایم ایل شارجہ شعبہ خواتین کی صدرساجدہ امجدچوہان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات ،لواحقین کیلئے صبر جمیل جبکہ مرحومہ کے زخمی بیٹے کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :