پاکستان میں موجود سیاحتی مقامات اور مواقع زر مبادلہ کمانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں، چودھری عبدالغفور
تمام وفاقی و صوبائی سیاحتی و ثقافتی ادارے باہمی تعاون سے دنیا بھر ملک کا وقار بلند کرنے کیلئے کردار ادا کریں موجودہ حکومت نے عوام کو موٹر ویز، میٹرو بس، اورنج ٹرین اور سی پیک سمیت حکومت کی طرف سے دیئے گئے دیگر تحفے ملک کی تقدیر بدل دینگے، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی ایم ڈی پنجاب ٹور ازم احمر ملک سے گفتگو
جمعہ 19 مئی 2017 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کو موٹر ویز، میٹرو بس، اورنج ٹرین اور سی پیک سمیت کئی تحفے دئیے ہیں جو ملک کی تقدیر بدل دینگے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی سیاحتی ادارے اس کوریڈور کے ساتھ ساتھ قیام و طعام، سپا اور دیگر تفریحی سہولیات قائم کر سکتے ہیں جس سے آنیوالے سیاحوں کو سہولت ہو گی اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز حتیٰ کے نظر انداز شدہ سیاحتی شعبوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ملک میں یہ شعبہ پروان چڑھے ۔انہوں نے کہاکہ سکھوں، ہندوؤں اور بدھ مت کے بے شمار مقدس مقامات پنجاب بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ،پی ٹی ڈ ی سی اور ٹی ڈی سی پی ملکر ان مقدس مقامات پر آنیوالے زائرین کیلئے سہولیات قائم کر سکتے ہیں جن سے نہ صرف خصوصی مقدس دنوں بلکہ پورا سال زائرین استفادہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح چھانگا مانگا کے جنگلات کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے نہر کے کنارے شجرکاری کی جائیگی اور کناروں کو مقامی سیاحوں کیلئے خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق پی ٹی ڈ ی سی کوصوبائی حکومتوں کے تعاون سے تاریخی عمارات کی بحالی کا کام بھی سونپاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ڈی سی صوبائی اداروں، ائیر لائنز، ٹور آپریٹرزاور ہوٹلیرز کے باہمی تعاون س بین الاقوامی سیاحتی نمائشوں میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ نہ صرف پاکستان سے متعلق معلومات مشتہر کی جا سکیں بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان آمد میں بھی اضافہ ہو۔اس موقع پر ایم ڈی پنجاب ٹورازم احمر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی سی پی پنجاب بھر میں سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے جس کیلئے صوبہ بھر میں ریزارٹس قائم کیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ تاریخی ورثہ کی بحالی پر بھی کا م جاری ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث گزشتہ سالوں کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے۔ ہم دونوں اداروں سمیت تمام سیاحتی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.