نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے جھوٹے، کسی نے نئے پاکستان کا حال دیکھنا ہے تو خیبر پختون خواہ میں جاکر دیکھ لے، کیپٹن(ر) محمدصفدر
خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ‘ پاکستان میں عمران خان کے بے حیائی کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملکی تعمیر وترقی کی واحد ضمانت محمد نواز شریف ہے جس کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمدصفدر کا سیالکوٹ میںیوتھ کنونشن سے خطاب
جمعہ 19 مئی 2017 23:40
(جاری ہے)
کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے جوانوں کا ولولہ انگیز جذبے کے آگے بارش کیا وہ گولیوں کے سامنے بھی جرأت اور بہادری سے کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ شیر کا نشان ہی پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کاضامن ہے ۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ایک سزا یافتہ مجرم کا بیٹاعمران خان کیا احتساب کرے گا ، بکری خاں میاں نواز شریف سے کیا مقابلہ ہے ۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا والد چوری کے جرم میں سزا یافتہ مجرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ خواجہ محمد آصف کا شہر ہے جو مسلم لیگ ن کا شیر ہیں اور پچھلی 3دہائیوں سے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کیلئے خواجہ محمد آصف اکیلئے ہی کافی ہیں ۔ عابد شیر علی ، کیپٹن (ر) محمد صفدر کی تقریر کے دوران کارکنوں کو جوش برقرار رکھنے کیلئے شیر ، شیر کے نعرے لگواتے رہے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما کاشف نواز رندھاوا اور محمد فاروق گھمن نے مرکزی قائد ین کو سیالکوٹ آنے کا خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور یہاں کے باسی میاں محمد نواز شریف سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے تقریب کا نظام درہم برہم ہوگیا اور تقریب کو قبل ازوقت ختم پڑا۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.