محنتی قوموں کی ترقی دیگر کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے، گورنر سندھ
ترقی پذیر ممالک کوان سے سیکھنا چاہئے ،آج ہمیں بھی جاپان ، چین ،سنگا پور، ملائیشیا اور کوریا کی ترقی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، کتاب رونمائی تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 23:23
(جاری ہے)
اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura ، سینئر صحافی محمود شام ، سینئر اینکر پرسن آغا مسعود حسین ،پروفیسر رئیس علوی ، تنویر جمال ، اشفاق احمد سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا بھی جائزہ لینا ہوگا ، جنگ عظیم دوئم سے قبل او ر شکست کے بعد جاپان کی ترقی کا بھی تقابلی جائزہ بھی بہت اہم ہے کہ کس طرح جاپان نے اپنا نظریہ تبدیل کیا اور بے پناہ ترقی کررہا ہے ،ہمیں سوچنا ہو گا کہ قوموں نے کس طرح ترقی کی اس سے کامیابی کا فی حد تک ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں برداشت کے رویہ کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے ،محبت سے ہی دلوں کو فتح کیا جاسکتا ہے ،ہمیں محبت کی باتوں کا احترام کرنا ہوگا ،محبت اور احترام کے رشتہ سے زبر دست کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف نے اپنی کتاب میں جاپان کی ترقی اور واقعات کو بڑی خوبصورتی سے قلم کئے ،عرفان صدیقی پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے استحکام او ر فروغ میں کام کررہے ہیں ،یہ ایک سچے محب وطن ہیں جن کے دل میں وطن کی محبت اور تڑپ کا اندازہ ان کے کاموں سے بخوبی لگایا جا سکتاہے ،16 برس سے ملک کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، دو طرفہ تعلقات میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں میڈیا معاون و موئثر ثابت ہو رہا ہے ۔ تقریب سے خطاب میں جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura نے کہا کہ کتاب کے مصنف جاپان کی ترقی کو پاکستان میں روشناس کروارہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میںان کا کردار منفرد ہے ۔ سینئر اینکر پرسن آغا مسعود نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں عرفان صدیقی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔ اشفاق احمد نے کہا کہ اچھی اور معیاری کتاب لکھی گئی ہے اس کتاب کے ذریعہ جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔پروفیسر رئیس علوی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں کتاب کی رونمائی کی تقریب اس بات کی غماز ہے کہ گورنر سندھ کتابوں کے دلدادہ ہیں اور کتابوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ، کتاب پاکستان کی محبت سے بھری ہوئی ہے۔تقریب سے خطاب میں کتاب کے مصنف عرفان صدیقی نے کہا کہ جاپان کی ترقی سے ہمیں بھی سیکھنا ہوگا ،کتاب میں دونوں ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ، کتاب تحریر کرنے کا مقصد پاکستان بھی جاپان کی ترقی سے سیکھ کر اپنی ترقی کے سفر کا آغاز کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ملک کی محبت ہر ایک کو ستاتی ہے بیرون ممالک میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانی سالانہ 20 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔ تقریب سے سینئر صحافی محمود شام او تنویر جمال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کتاب پر اپنے تاثرات بیان کئے ۔ #مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.