پاکستان ریلوے پریم یونین کے صدر سلمان بٹ نے خالدمحمود چوہدری کو مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا

اتوار 21 مئی 2017 17:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ نے خالدمحمود چوہدری کو ان کی گراںقدر خدمات پر پریم یونین کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا۔اس امر کا اعلان انہوں نے لاہور میں ہونے والی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ارکان کی مشاورت کے بعد کیا۔ ھافظ سلمان بٹ نے پریم یونین اور ریلوے ملازمین کے لئے خالد محمود چوہدری کی بے مثال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ حسب سابق اپنی تمام تر توانائیاں مزدوروں کی فلاح و بہبود اور پریم یونین کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے صرف کر یں گے۔

دریں اثنا ء مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد فیصل آباد پہنچنے پر ریلوے اسٹیشن پر پریم یونین کے مقامی راہنمائوں ملک بشیر،بائوطاہر، باسط شفیق ،محمد آصف جاوید،محمد نعیم اختر،محمد رمضان،عمران کاہلوں ،عدنان خٹک،محمد یونس بٹ، نادر شاہ، ظہیرالدین بابر، نورالدین اور دیگر زونل ذمہ داران نے پریم یونین کے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چوہدری نے کہا کہ پریم یونین کے قائد حافظ سلمان بٹ نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :