سوات، جیم سٹون کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ،ل حکیم

سوات میںزمر د کے تراشنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی منظوری کے لئے وزیر معدنیات سے بات کرونگا،ایم پی ے

پیر 22 مئی 2017 22:46

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سوات جیم سٹون کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ،سوات جیم سٹون کے مسائل اور سوات میںزمر د کے تراشنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کے منظوری کے لئے متعلقہ حکام اور وزیر معدنیات انیسہ زیب سے بات چیت کرونگا،ایم پی ے فضل حکیم کا سوات جیم سٹو ن کے تقریب حلف برداری سے خطاب ،تفصیلات کے مطابا سوات جیم سٹون کے نومنتخب کابینہ سے مقامی ایم پی اے نے حلف لیا تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ سوا ت کے جیم سٹون پر توجہ دے کر اس کافی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے اُنہوںنے کہا کہ سوات جیم سٹون کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت کرونگا اور وزیر معدنیات کو سوات میں زمرد تراشنے کے لئے جیم انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لئے بھی خصوصی ملاقات کرونگا اس سے قبل سوات جیم سٹون کے صدرگوہر عالم اور نائب صدر برکت علی ،جنرل سکرٹری ،بخت کرم ،نائب صدر دوم نعمت خان اور پریس سکرٹری قیصر سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میںپیدا ہونے والا زمرد دنیا کا سب سے بہترین زمرد ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے زمرد پر انڈیا والے بھاری رقوم کمارہے ہیں کیونکہ سوات کے یہ زمرد انڈیا جے پور میں تراشنے اور تیاری کے لئے وہاں بھیجا جارہاہے اور وہاں سے انڈیا اُس پر اپنا لیبل لگا کر مہنگے داموںبیچا جارہاہے اُنہوںنے کہا کہ ہمارے زمرد سے کراچی ،پشاوراور لاہور کے زمرد ڈیلرز فائدے لے رہے ہیںباہر دنیا میں ہمارے زمرد کو بیچا جارہا ہے اور وہاں پر ایکزیبیشن میں حصہ لے رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ سوات کے ڈیلرز کو نہ تو باہردنیا میں زمرد کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایکزیبیشن میں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور نہ ہم سے اس سے سلسلے میںکوئی رابطہ کرتا ہے اُنہوںنے کہا کہ سوات کے زمرد کے فروغ اور اُن کو باہر دنیا کے سامنے متعارف کرانے کے لئے سوات کے اندر اور سوات کے باہر ملکی اور غیر ملکی ایکزیبشن کرائی جائے تاکہ لوگ سوات کے زمردکے بارے جان سکیں ۔

متعلقہ عنوان :