24مئی کو شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھر نا ہو گا ،کے الیکٹرک کو قبلہ درست کر نا ہو گا ۔حافظ نعیم الرحمن
گورنرسندھ کوئی کردار ادا کریں یا نہ کریں عوامی طاقت اور پر امن احتجاج سے مسئلہ حل کر انے کی ہر ممکن کوشش کریں گے واضح ہو گیا کہ یا تو گورنر سندھ کی رٹ موجود نہیں یا وہ مسئلہ حل کر انے میں دلچسپی نہیں رکھتے
پیر 22 مئی 2017 22:18
(جاری ہے)
اگر 31مارچ کی طرح پر امن عوامی احتجاج اور دھر نے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف عوامی مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی ۔کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کو اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب میں مبتلا کیا ہے اور گزشتہ سالوں میں کے الیکٹرک نے شہریوں سے ناجائز طور پر تقریباً 200ارب ر وپے وصول کیے ہیں ۔جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف جو چارج شیٹ تیار کی ہے اسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ چشم کشا حقائق اور درست اعدادو شمار پر مبنی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کر اچی میں لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ہے اگر آج بھی کے الیکٹرک انتظامیہ اپنے تمام پاور پلانٹ چلانا شروع کر دے تو کراچی لوڈشیڈنگ فری شہر ہو سکتا ہے ۔61فیصد شہر سے لوڈشیڈنگ ختم کر نے کا دعویٰ کر نے والوں نے پورے شہر کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے ۔ آج بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور رات کے اوقات میں بھی بجلی غائب ہو جاتی ہے ۔ایک ہفتہ ہو گیا بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا اور شہر کے اندر سے بجلی کا بحران ختم نہیں ہو ا ۔حکومت اور نیپرا نے کے الیکٹرک کی نااہلی اورناقص کارکردگی اور عوام پر ظلم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیںلیکن جماعت اسلامی یہ ظلم و زیادتی نہیں چلنے دے گی ۔کراچی کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.