وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت 871 انٹرنیز نے تربیت مکمل کر لی

ْقومی اسمبلی میں 369، خیبرپختونخوا میں 124، پنجاب میں 345، گلگت بلتستان میں 33انٹرنیز کو تربیت دی گئی

منگل 23 مئی 2017 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت 871 انٹرنیز نے مختلف قانون ساز اداروں میں اپنی تربیت مکمل کر لی، انٹرنیز کے پہلے بیج کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں تربیت فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 369، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 124، پنجاب اسمبلی میں 345، گلگت بلتستان اسملبی میں 33انٹرنیز کو تربیت دی گئی ۔ حکام کے مطابق تربیت کا مقصد نوجوانوں کا قانون سازی کے عمل میں دلچسپی پیداکرنا اور ارکان پارلیمنٹ کو قانون سازی کے عمل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔