تر ک عدلیہ کے وفد کی موسی ہیبت کی سر براہی میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
پاکستان اور تر کی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجودہیںجو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتر ے ہیں،سر دار ایاز صادق
جمعرات 25 مئی 2017 19:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹرٹیجک شماروں میںتر کی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار شر اکت داری جمہوریت ،علاقائی سیاست ،تر قی اور تجارت کے مشترکہ نقطہ نظر کے لیے ناگزیر ہے۔ سپیکر نے 15جولائی 2016کی بغاوت کو ناکام بنانے پر تر کی کی عوام اور جمہوری نمائندوں کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے 15جولائی کی رات انسانی عزم اور قربانی کی لازوال مثال کا مشاہدہ کیا جو سب کے لیے قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی عزم نے توپوں کے دھانے بند کر دیے۔ انہوں نے بغاوت کی کوشش کوناکام بنانے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے تر کی کی عوام کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔سپیکر نے وفد کے شر کاء کو بتایا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ خود مختار ہے، ادارے مضبوط ہیں اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ او ر قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور ریاست کے سب ادارے اپنے متعلقہ شعبوں میں آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔موسی ہیبت نے ترکی کے لئے سپیکر کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی عوام، پارلیمنٹ اورحکومت کی طرف سے تر کی میں جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کے لیے حمایت کو سراہا ۔انہوں نے تر کی میں بغاوت کے دوران تر ک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ تر کی عالمی امن کے لیے جنگ میں پاکستان کے کردارکا معترف ہے انہوںکہا کہ پاکستان نے عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ۔وفد کے سر براہ نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام میں کئی اقدار مشترک ہیں جو باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروئے کار لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے اور وفدکے دیگر ارکین کے پر تپاک استقبال اور میزبانی پر پاکستان کی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا تر کی پاکستان کو اپنا بھائی تصور کرتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پارلیمانی عدلیہ ،تجارتی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.