پاک چین اقتصادی راہداری ،ایک پٹی، ایک شاہراہ کے شاندار اقدامات سے نہ صرف دنیا کا چہرہ تبدیل ہو گا ،سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سطحوں پر نمایاں تبدیلیاں رونما ہونے سے خطے کو بھی فائدہ ہوگا ،ممنون حسین
نوجواں سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے خود کو تیار کریں، امید ہے وہ عزم، ولولہ اور مضبوط قوت ارادی کیساتھ اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہوں گے، صدر مملکت کا غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے 21 ویں کانووکیشن سے خطاب
جمعرات 25 مئی 2017 20:53
(جاری ہے)
انہوں نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے خود کو تیار کریں اور امید ظاہر کی کہ وہ عزم، ولولہ اور مضبوط قوت ارادی کے ساتھ اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہوں گے۔
صدر نے کہا کہ وہ اقوام ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرتی ہیں جو تعلیم اور جدید سائنسز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، موجودہ دور سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ان شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ملک کا ایک باوقار ادارہ ہے جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم و تحقیق کی سہولت فراہم کر رہا ہے، مختصر عرصہ میں اس نے نہ صرف اپنی الگ شناخت قائم کی ہے بلکہ تعلیم کے قابل رشک معیارات بھی مقرر کئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر نئے حالات کے تناظر میں اس ادارہ کی خدمات بہت اہمیت کی حامل ہوں گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مستقبل میں دنیا میں اپنا مناسب کردار ادا کرے تو پھر نوجوانوں پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جدید سائنسز میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی صنعتی انقلاب سے ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ دنیا کے درمیان خلیج وسیع ہوئی لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد نئی دنیا ابھر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ مسلم سائنسدانوں اور سماجی ماہرین نے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت ایسی بنیاد رکھی جس پر آج کی علمی دنیا استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ چند صدیوں کے سماجی و سیاسی انقلابات اور اقتصادی حقائق نے اس علمی روایت کو کمزور کیا ہے لیکن آج کی دنیا میں انسانیت کو سائنس کے ثمرات اور فوائد کو محدود کرکے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ اس پس منظر میں پاکستان کے نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علم کی نئی دنیا کی جستجو کیلئے خود کو تیار کریں۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل طالب علموں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے وہ اپنے والدین اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ سخت محنت اور عزم کے ذریعے وہ اپنے آبا? اجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ صدر نے اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں تمغے، اسناد اور ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.