ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کامقررہ مدت سے قبل افتتاح’’شہبازسپیڈ‘‘ کا کریڈٹ
شہبازشریف ایک مدبربن کر ابھر ے ہیں ،چین کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کرتی ہے ،صوبائی وزراء کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
جمعرات 25 مئی 2017 21:45
(جاری ہے)
صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے محنت،دیانت اور امانت کے ذریعے منصوبوں کو بے پناہ رفتار سے آگے بڑھایا ہے اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور ’’شہبازسپیڈ‘‘ کا بہت بڑا کریڈٹ ہے ۔
صوبائی وزیر رانا مشہود احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ایک مدبربن کر ابھر ے ہیں اورچین کی قیادت وزیراعلیٰ شہبازشریف پر مکمل اعتماد کرتی ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کا عوام کی خدمت کا ویژن اورعزم اپنی مثال آپ ہے۔صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ آپ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیںاورملک میں لوڈ شیڈنگ بہت حد تک ختم ہوئی ہے ۔صوبائی وزیر منشا ء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی محنت شاقہ اپنی مثال آپ ہے اورشہبازشریف نے جس قدر محنت کے ذریعے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا ،چوہدری شیر علی،زعیم حسین قادری،خلیل طاہر سندھو،اقبال چنڑ اورمعاون خصوصی رانا ارشد نے بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اوراسی لئے عوام آپ سے محبت کرتے ہیں ۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میںساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعظم محمد نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،پاکستان اور پنجاب کے عوام کومبارکباد دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان نے 2013ء لیکر 2017ء تک توانائی منصوبوں کے حوالے سے کی جانیوالی کاوشوں اورپیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ 2013ء میں ملک کو بجلی کی تقریباً45 فیصد کمی کا سامنا تھا اورآج کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اورکئی مکمل ہونے کے قریب ہیں۔حکومت کی جانب سے اب تک 3ہزار میگاواٹ کے منصوبے آپریشنل ہوچکے ہیں اور مجموعی طورپر14ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے اوریہ منصوبے 30ارب ڈالر کے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری آج تک توانائی سیکٹر میں نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.