سیاسی رہنمائوں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کسانوں پرپولیس کے تشدد کی مذمت
اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے کسانوں پر تشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے ،ْخورشید شاہ ،ْ شاہ محمود قریشی ،ْ عمران خان ،ْ آصف علی زر داری او بلاول بھٹو زر داری کا بیان
جمعہ 26 مئی 2017 16:46
(جاری ہے)
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورمیں لوگوں کواکسا کر احتجاج کروائے گئے لیکن ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کیونکہ ہم دوہرا معیار نہیں رکھتے۔
کسانوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسانوں کا اسلام آباد میں گرنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت کی نظرمیں کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی کوئی اہمیت نہیں، اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلنے والے کسانوں پرتشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے ،ْطاقت آزمانے کی بجائے حکومت کسانوں کو ان کے حقوق دے۔سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی انتہائی قدم اٹھانے پرمجبورنہ کیا جائے۔انہوں نے کسانوں پرتشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد پولیس کے تشدد کو آمرانہ اقدام قرار دے دیتے ہئے کہا کہ کسان تباہ ہو گئے ہیں، حقوق کیلئے احتجاج کرنے والوں پر تشدد جمہوری رویہ نہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ ہیں، منتخب پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنا کسانوں کو بنیادی جمہوری حق ہے ۔انہوںنے کہاکہ احتجاج کرنے والے کسانوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج نواز حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کو تو احتجاج کے ساتھ تحفظ فراہم کیا جاتا اور کسانوں پر تشدد ۔ انہوںنے کہا کہ وزیرداخلہ بتائین کہ وفاقی دارالحکومت میں کالعدم تنظیموں کو احتجاج کی اجازت ہے ،ْکسانوں کو کیوں نہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چودھری نثار نے ایک بار پھر آمریت کی پیداوار ہونے کا ثبوت دے دیا ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسان خوشحال ہوا تھا، نواز شریف نے کاشتکاروں سے خوشیاں تک چھین لیں۔انہوںنے کہاکہ باردانے کے لئے کسانوں کا اسلام آباد میں احتجاج کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پہلے کی طرح کسانوں کو ان کے حقوق دیگی۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ زرعی معیشت کو پیپلز پارٹی نے ہی سہارا دیا آئندہ بھی تباہ حال زرعی شعبے کو مستحکم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.