قومی اسمبلی بجٹ اجلاس ،ْ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجاً واک آئوٹ ،ْ شیخ آفتاب منا کر ایوان میں لائے

جمعہ 26 مئی 2017 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دور ان اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجاً واک آئوٹ کیاتاہم شیخ آفتاب احمد منا کر ایوان میں لائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی ،ْ پاکستان تحریک انصاف ،ْمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پہلے ایوان میں نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر لہراتے رہے اور بعد ازاں واک آئوٹ کر گئے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لائے۔