مسلم لیگ (ضیا) نے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قرار دیدیا
بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا ‘ ترقیاتی منصوبوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں ‘ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ‘ 10 فیصد اضافہ ناکافی ہے ‘ مزدور کی تنخواہ کم از کم بیس ہزار روپے مقرر کی جائے ‘ افواج کے لئے ضرب عضب الائونس درست فیصلہ ہے، اعجازالحق کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 26 مئی 2017 22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ پولٹری کی صنعت کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے۔
اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں۔ اس سے پہلے ماضی میں کسی بھی حکومت نے اتنے فنڈز مختص نہیں کئے اس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جبکہ توانائی کے منصوبوں کے لئے بھی خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کیاجائے۔ 10 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کم از کم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کیا جائے تو درست ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کی جائے۔ مسلح افواج کے لئے ضرب عضب الائونس حکومت کا درست فیصلہ ہے بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ملک کے دفاع کے لئے دن رات ایک کر دیا ہے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ جی ڈی پی کی گروتھ بہت اچھی رہی کچھ حالات سیکیورتی کی وجہ سے آئی ۔ سی پیک کی وجہ سے جی ڈی پی کی گروتھ بڑھی ہے۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ انکم ٹیکس ‘ نیٹ ورک بہت کمزور ہے اس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ …(رانا+ ار)مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.