طلبا اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 29 مئی 2017 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) عزم علم گرلز سکول‘ بند روڈ‘ فیصل کالونی‘ لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نور فاطمہ ہائی سکول‘ رسول پورہ‘ جوہر ٹائون‘لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن لاہور‘درس بڑے میاں‘ مغلپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد179 تھی۔

متعلقہ عنوان :