پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واسا پانی سیمپلنگ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

منگل 30 مئی 2017 15:25

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واسا پانی سیمپلنگ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واسا پانی سیمپلنگ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیاہے۔اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب نور الامین مینگل کی سربراہی میںمختلف علاقوں سے واسا پانی سیمپل اکٹھے کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈ ائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب اور واسا کے نمائندگان کی موجودگی میں مختلف علاقوں سے پانی کے سیمپل واسا ٹیوب ویل اور صارفین کے گھروں سے لئے گئے۔

(جاری ہے)

تمام علاقوں کے سیمپل لیتے وقت متعلقہ علاقوں کے واسا افسران بھی موقع پر موجود تھے۔واسا پانی کے تجزیئے کے نتائج آتے ہی عوام کو بتا دیئے جائیں گے۔یاد رہے کہ مارچ 2017ء میں واسا کے پانی کی سیمپلنگ کی گئی تھی جس کے بعد واسا حکا م نے فلٹرز کی تبدیلی و دیگر ضروری اقدامات کیلئے وقت مانگا تھا ۔باہمی مشاورت کے بعد واسا پانی کے نتائج سے صرف واسا حکام کو مطلع کیا گیا تھا تاکہ مسائل والے علاقوں میں پانی کا معیار بہتر ہو سکے۔معیار کی بہتری کیلئے دیئے گئے وقت کے بعد اب دوبارہ سیمپلنگ کی گئی ہے جس کے نتائج عوام کو بتائے جائیں گے۔ جہاں پانی معیار کے مطابق نہیں ہو گا ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :