فاروق ستار ایک ماہ میں پیش نہیں ہوئے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں گے ،عدالت

بدھ 31 مئی 2017 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) کراچی انسدادی دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے اگرپیش نہیں ہوں گے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشت گردی عدالت کراچی میںبغاوت ،دہشت گردی اور میڈیا ہاوسز پر حملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ایم کیو ایم ایم کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جے آئی ٹی نے خطرناک قراردیا ہے اس لئے ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ ملزمان بے قصور ہیں اور جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔جواب میں جج کی طرف سے ریمارکس دیئے گئے کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت سپریم کورٹ نے تسلیم کی ہے،جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بیٹوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کا بیان قلمبند کرسکتی ہے تو ان کا کیوں نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :