پانامہ کیس کا دروازہ اڈیالہ جیل میں کھلے گا‘ بابر اعوان

سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ممبران کے خلاف نہال ہاشمی کی زبان میں نواز شریف بولے ہیں،انٹرویو

بدھ 31 مئی 2017 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے راہنما سینیئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا دروازہ اڈیالہ جیل میں کھلے گا‘ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ممبران کے خلاف نہال ہاشمی کی زبان میں نواز شریف بولے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے راہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف اور ن لیگ سمجھتے ہیں کہ ان کیلئے قانون اور ہے۔

سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ممبران کے خلاف نہال ہاشمی کی زبان میں نواز شریف بولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس مین شریف برادران کے پاس منی ٹریل نہیں ہے ۔ اگر ہوتی تو کب کے پیش کر چکے ہوتے۔ پانامہ کیس کا دروازہ اڈیالہ جیل میں کھلے گا ۔ بابر اعوان نے کہا کہ نہال ہاشمی بیان کا فنکشن ان کی پارٹی نے تیار ‘ بیان ان سے دلوایا گیا۔ (عابد شاہ)