وزیراعظم نوازشریف،میرے اوربہن بھائی کیخلاف بےضابطگی کاکوئی ثبوت نہیں،حسین نواز

جےآئی ٹی جس کوبلائےگی وہ پیش ہوگا،جےآئی ٹی کیساتھ آج طویل سیشن ہوا،سوالات کےجوابات سے مطمئن ہوں،لڑائی اورلسی کےبڑھاوےکی کوئی حدنہیں ہوتی،معاملہ قانون کیمطابق نہ چلاتوسپریم کورٹ اورعوام کےسامنےجائینگے۔پیشی کےبعدمیڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 جون 2017 16:48

وزیراعظم نوازشریف،میرے اوربہن بھائی کیخلاف بےضابطگی کاکوئی ثبوت نہیں،حسین ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم جون2017ء) : وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم ،میرے اور بہن بھائی کیخلاف بے ضابطگی کاکوئی ثبوت نہیں ہے، جے آئی ٹی جس کوبلائے گی وہ پیش ہوگا، جے آئی ٹی کے ساتھ طویل سیشن ہوا،تمام سوالات کے جوابات سے مطمئن ہوں،معاملہ قانون کے مطابق نہ چلاتوسپریم کورٹ جائینگے،لڑائی اور لسی کے بڑھاوے کی کوئی حدنہیں ہوتی۔

انہوں نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج جے آئی ٹی کے ساتھ طویل سیشن ہوا۔میں نے سب سوالات کے جوابات دیے،کاروائی سے بالکل مطمئن ہوں۔میرے سوالات کے جوابات سے جے آئی ٹی مطمئن ہوئی یانہیں یہ ان سے پوچھیں۔تاہم وکیل کوساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے دوبارہ بھی بلایاگیاہے ،سمن موصول ہوجائیگا۔

جے آئی ٹی جس کوبلائے گی وہ پیش ہوگا۔حسین نوازنے کہاکہ میں یہاں کیس کے رویے پربات کرنے کیلئے نہیں آیاہوں۔لڑائی اور لسی کے بڑھاوے کی کوئی حدنہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ  قیدتنہائی میں پوچھ گچھ ہوتی ،وکیل سے بھی ملنے نہیں دیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ حسین شہیدسہروردی سے لیکرآج تک ہمارے ساتھ ہی یہ سب ہوتاآیاہے۔ وزیراعظم ،میرے اور بہن بھائی کیخلاف بے ضابطگی کاکوئی ثبوت نہیں ہے۔

میرے خاندان سے متعلق بے ضابطگی کاکوئی ثبوت ہے ہی نہیں توسامنے کیاآئے گا؟واضح رہے حسین نوازجے آئی ٹی کے سامنے تیسری پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی 10بجے پہنچ گئے تھے۔جے آئی ٹی نے آج بھی 2گھنٹے انتظارکروایا۔حسین نوازکوجے آئی ٹی نے کل پھر بلایاہے۔ دوسری جانب حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد باہر آئے تون لیگی کارکنوں نے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :