یتیم بچوں کی کفالت ،پینے کی صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم وصحت کے دیگر پراجیکٹس کیلئے فنڈزریزنگ وقت کی اہم ضرورت ہے،صدرالخدمت فائونڈیشن بلوچستان محمد عاصم سنجرانی سنجرانی

ہفتہ 3 جون 2017 16:50

یتیم بچوں کی کفالت ،پینے کی صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم وصحت کے دیگر پراجیکٹس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدرمیر محمد عاصم سنجرانی سنجرانی نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ،پینے کی صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم وصحت کے دیگر پراجیکٹس کیلئے فنڈزریزنگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس فنڈزریزنگ میں بلوچستان کے مخیر حضرات ،تاجر بردری تعاون کریں عوام الناس ،مخیر حضرات زکوٰة وصدقات کو دیانت سے ضرورت مندوں یتیموں پر خرچ کرنے کیلئے الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کریں الخدمت فائونڈیشن غم سمیٹنے اور خوشیاں بانٹتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ڈونر کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سید طارق رضوی ،دین محمد کاکڑ،حکمتیار مینگل ،عبداللہ خان،محمد ہاشم،عبدالولی خان شاکر ، محمد ارسلان خان ودیگر نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

میر محمد عاصم سنجرانی نے کہاکہ یتیم بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ،یہی بچے بڑے ہوکر ملک اور قوم کی رہنمائی کریں گے یتیم بچوں کی کفالت اور انکی سرپرستی دراصل حکومت کی ذمہ داری ہے اسلئے کہ حکومت کے پاس وسائل اور ایک ب-ڑا بجٹ موجود ہوتا ہے ۔

مگر حکومت اپنی ذمہ داری احسن اندازمیں پوری نہیں کر رہی ہے الخدمت آرفن کئیر پروگرام معاشرے کے لئے مثالی پروگرام ہے ،ہم ان بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کرینگے ،دینی نقطہ نظر سے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان بچوں کی سرپرستی کریں ،الخدمت نے ان بچوں کی ذمہ داری لی ہے جوکہ ہم پوری کرنے کی ہر ممکن کو شش کرینگے ۔یتیموں پر خرچ کرنے والے اللہ کے پسندیدہ وچیدہ چیدہ خاص بندے ہوتے ہیں الخدمت دیانت وامانت اور بھلائی وخدمت کا ملک گیر منظم نیٹ ورک بن گیا ہے الخدمت کا یتیموں بیوائیوں ،پانی صحت وتعلیم کے لئے کام قابل ستائش وقابل تقلید ہے الخدمت آرفن کئیر پروگرام بہت کامیابی سے ملک بھر میں جاری ہے ، مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ الخدمت آرفن کئیر پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ان بچوں کی اور بہتر طریقے سے کفالت کی جاسکے کیونکہ کفالت یتیم سے جنت کا حصول بھی رفاقت رسولؐ بھی ۔

متعلقہ عنوان :