اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے عید کے بعد تحریک چلانے پر اتفاق

ہفتہ 3 جون 2017 18:14

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کی  چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات،ملک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) مسلم لیگ(ق)کے رہنما وسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال جبکہ پنجاب بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیاں ہفتے کو یہاں ہونے والی اس ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیاں بنانا ن لیگ کی حکومت کا تاریخی حصہ رہا ہے اور رواں برس بھی عوام دشمن بجٹ پیش کرکے اس بات پر مہر ثبت کردی گئی ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینا نہیں بلکہ ان کو کاٹنا چاہتی ہے اس لئے ان کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوریشن بجٹ کو مسترد کرچکی ہے اور کسی بھی طور حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کو مسلط نہیں ہونے دیگی حکومتی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے تاکہ لوٹیروں کو کیفرکردار تک پہنچا کر عوام کو ان کے حقوق دلائے جائیں۔

(صدام)