حکومت بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور فعالی پر پختہ یقین رکھتی ہے،زیر اعلیٰ بلوچستان نواب

بلدیاتی اداروں کو خطیر فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں، ثناء اللہ خان زہری کالوکل کونسلز فنڈز کے تحت بلدیاتی اداروں کے لئے 5ارب روپے جاری کر دئیے گئے، ضلعی چیئرمینوں سے گفتگو

جمعرات 8 جون 2017 23:25

حکومت بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور فعالی پر پختہ یقین رکھتی ہے،زیر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور فعالی پر نہ صرف پختہ یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کے طور پر خطیر فنڈز بھی فراہم کئے جارہے ہیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز میں اضافے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوںنے ضلعی چیئرمینوںاور وائس چیئرمینوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی میر سردار خان رند کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد نے وزیراعلیٰ کو بلدیاتی اداروں کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈ ز میںاضافے کی درخواست کی ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہوگا اور اس میںبلدیاتی اداروں کے لئے بھی خطیر فنڈز مختص کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے وفد کو آگاہ کیا کہ لوکل کونسلز فنڈز کے تحت بلدیاتی اداروں کے لئے 5ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ لوکل کونسلز فنڈز میں ضلع کونسل کوئٹہ کے لئے بھی حصہ مختص کیا جائے تاکہ شہر کے ساتھ ساتھ گردونواح کے علاقوں کی صفائی اور وہاں دیگر ترقیاتی کام ہو سکیں جن سے عوام کو ریلیف ملے وفد نے بلدیاتی اداروں کے فنڈ زمیں اضافے کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ضلعوں کی ترقی کے لئے 20(بیس)کروڑ روپے کے اجراء کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے وفد نے وزیراعلیٰ کے ترقیاتی وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔