قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 454طلبہ میں وزیراعظم قومی لیپ ٹاپ سکیم کے فیز IIIکے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے

جمعہ 9 جون 2017 15:53

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 454طلبہ میں وزیراعظم قومی لیپ ٹاپ سکیم ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 454طلبہ میں وزیراعظم قومی لیپ ٹاپ سکیم کے فیز IIIکے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ،ْلیپ ٹاپ تقسیم تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ،صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمداقبال ، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ، وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کے علاوہ یونیورسٹی اساتذہ، مینجمنٹ افسران، طلباء اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمداقبال ، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ اور وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے طلباء میں لیپ ٹا پ تقسیم کیے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل پرسن /ڈائریکٹر فنانس واجد حسین نے ان کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :