پیپلزپارٹی کے تمام گندے انڈے تحریک انصاف لے رہی ہے، نبیل گبول

ادارے ہیں تو پاکستان ہے (ن) لیگ کا ہر ادارے سے جھگڑا ہے نہال ہاشمی کی دھمکیاں منصوبہ بندی تھی،ا نٹرویو

جمعہ 9 جون 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تمام گندے انڈے تحریک انصاف لے رہی ہے ادارے ہیں تو پاکستان ہے (ن) لیگ کا ہر ادارے سے جھگڑا ہے نہال ہاشمی کی دھمکیاں منصوبہ بندی تھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ کٹہرے میں ہم نہیں نواز شریف کھڑے ہیں مسلم لیگ (ن) کا پاکستان کے ہر ادارے سے جھگڑا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے ہیں تو پاکستان ہے پیپلزپارٹی اداروں کے تحفظ کے لیے میدان میں آئے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھی میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا نہال ہاشمی کی دھمکیاں منصوبہ بندی تھی ایک سوال پر کہا کہ فردوس عاشق اعوان ‘ نذر گوندل کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے تمام گندے انڈے لے جارہی ہے۔ (عابد شاہ)