بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات گئے شدید گولہ باری

گولہ باری کے باعث 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی

muhammad ali محمد علی اتوار 11 جون 2017 00:04

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات گئے شدید گولہ باری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون ۔2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات گئے شدید گولہ باری کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر پاکستانی علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی شدید گولہ باری کے باعث 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :