قانون کی نظر میں عام آدمی کے وہی حقوق ہیں جو وزیراعظم کے ہیں،سینیٹرشاہی سید

امید ہے وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہونگے ، قوم پانامہ میں الجھ چکی ہے جبکہ ملک کو سنگین خطرات لاحق ہیں، رہنما اے این پی

اتوار 11 جون 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) اے این پی کے رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے قانون کی نظر میں عام آدمی کے وہی حقوق ہیں جو وزیراعظم کے ہیں قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے بیان میں سینیٹر شاہید سید نے کہا کہ امید کرتے ہیں وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ‘ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کرپشن کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم اصل شواہد کے ساتھ جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پانامہ میں الجھ چکی ہے جبکہ ملک کو سنگین خطرات لاحق ہیں پانامہ سے زیادہ اہم ملکی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے ملکی قیادت کو پانامہ سے ہٹ کر اس جانب بھی توجہ مبذول کرنی ہوگی۔ (عابد شاہ)