روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج، ایک ہزارافراد گرفتار
احتجاج کی کال اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی نے دی،ماسکو کے علاوہ دیگرشہروں میں بھی ہزاروں افرادکا مظاہرہ
منگل 13 جون 2017 13:01
(جاری ہے)
ماسکو کی ٹیورسکایا اسٹریٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی تاہم پولیس نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جبکہ ہیلی کاپٹر سے ان کی نگرانی کی جانے لگی لیکن مظاہرین حکومت کے خلاف واشگاف نعرے لگاتے رہے اور نیوالنی کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
ماسکو کے علاوہ روس کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا لیکن حکام کی جانب سے متعدد جگہوں پر لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق حکام نے یونیورسٹی کیطلبا کو مظاہروں میں شرکت کی صورت میں یونیورسٹی سے معطل کرنے کی دھمکی دی اور انھیں روکنے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ 41 سالہ نیوالنی کی کرپشن کے خلاف ویڈیوز نے ملک میں تہلکہ مچادیا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آئے جو 2012 میں صدر پیوٹن کے تیسرے مرتبہ صدارتی الیکشن کے خلاف ہونے والے احتجاج کیبعد عوام کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.