کے الیکٹرک نجکاری کیس کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت
سپریم کورٹ نے شنگھائی الیکٹرک،کے الیکٹرک اور وفاق سے جواب طلب کرلیا لوگ امید کرتے ہیں انصاف صرف سپریم کورٹ سے ہی ملے گا،ہم کسی کو مایوس نہیں کرینگے،چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس
منگل 13 جون 2017 19:32
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ کی-الیکٹرک کی نجکاری کے حوالے سے جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے، 15 سینٹ فی یونٹ اضافی وصول کیے جارہے ہیں اس کے باوجود 4 ہزارملازمین کو فارغ کردیا گیا۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا ہم کی-الیکٹرک کو کہہ سکتے ہیں کہ ایک منٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ نہ ہو، ہمیں کراچی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومتی وسائل کو دیکھنا ہوگا، کیا حکومت کے پاس لوڈشیڈنگ فری بجلی فراہم کرنے کے وسائل موجود ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے جماعت اسلامی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ریگولیٹر کو شکایت کیوں نہیں کی، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بجلی کمپنی اور ریگولیٹر سب ملے ہوئے ہیں، اربوں روپے کا فراڈ کیا جارہا ہے۔وفاق کے وکیل نے کہا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں، سندھ ہائی کورٹ پہلے ہی کی-الیکٹرک کے معاملے پر دائر ایک درخواست پر فیصلہ دے چکی ہے۔دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شنگھائی الیکٹرک، کراچی الیکٹرک اور وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ 30 مئی 2017 کو سندھ ہائیکورٹ نے اضافی بلوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو کی- الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی تھی۔واضح رہے کہ مذکورہ درخواست میں ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیپرا نے کی-الیکٹرک کو لوڈ شیڈنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے، لیکن شہر قائد کے باسیوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جبکہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی عوام کے سر پر مسلط ہے۔رواں ہفتے کے دوران کی-الیکٹریک کے سسٹم میں کئی بڑے بریک ڈان ہوئے جس کے باعث ادارہ اب تک شہر میں بجلی کی صورتحال پر قابو پانے میں بظاہر ناکام ہے۔شدید گرمی اور رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں طویل بجلی کی بندش کے باعث کراچی میں کئی جگہ کی-الیکٹرک کے خلاف مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.