پولیس اورجوائنٹ ٹاسک فورس ٹیم کاگھرگھرسرچ آپریشن

بدھ 14 جون 2017 18:52

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) پولیس اورجوائنٹ ٹاسک فورس ٹیم نے تھانہ دولت گیٹ ،لوہاری گیٹ ،دہلی گیٹ اورراجہ رام تھانوں کے علاقوں صرافہ بازار،حسین آگاہی اورناصرآباد ودیگرملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع پولیس کے مطابق بدھ کی صبح پولیس اورجوائنٹ ٹاسک فورس کی ٹیم نے تھانہ دولت گیٹ ،لوہاری گیٹ ،دہلی گیٹ اورراجہ رام تھانہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 120گھروں اور300دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 250افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔سرچ آپریشن 21رمضان المبارک کویوم علی کے موقع پرجلوس کے روٹ پرکیاگیاہے تاکہ سیکورٹی صورتحال کوبہتربنایاجاسکے اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے بہتر سیکورٹی انتظامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :