ملک کا مستقبل جمہوریت سے مشروط ہے ہم جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پرویز رشید

جمعرات 15 جون 2017 14:55

ملک کا مستقبل جمہوریت سے مشروط ہے ہم جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) مسلم لیگ (ن)کے راہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی سے پہلے وزیر اعظم ہشاش بشاش تھے اور انہوں نے ساتھیوں کو دیکھ کر کہا کہ ’’اللہ چنگی کرے گا ‘‘ ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جے آئی ٹی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہاکہ جے آئی ٹی میں پیشی سے وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ ملک کا مستقبل جمہوریت سے مشروط ہے ہم جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور انشاء اللہ اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے وزیر اعظم خوش اور ہشاش بشاش تھے ۔

متعلقہ عنوان :