پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے وائس چانسلر ہری پور کی حیثیت سے باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعہ 16 جون 2017 15:23

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کو یونیورسٹی آف ہری پور کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ موصوف نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں وائس چانسلر کی ایک میٹنگ میں شمولیت کے بعد انہوں نے جمعہ کو آفس میں مصروف دن گذارا۔

یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ سٹاف اور اساتذہ کو تاکید کی کہ یونیورسٹی میں گڈ گورننس اور ڈسپلن کیلئے ادارے کے قواعد و ضواط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گڈ گورننس کوالٹی ایجوکیشن، ریسرچ کلچر اور طلباء کیلئے سہولیات ہماری بنیادی ترجیحات ہوں گی، اس سلسلہ میں دونوں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ملازمین افسران اور اساتذہ کے مسائل کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ تمام کنٹریکٹ سٹاف، ٹیچنگ، نان ٹیچنگ کیلئے بجٹ میں موجود خالی آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، اس کے علاوہ مشتہر شدہ آسامیوں کے خلاف عیدالفطر کے فوری بعد سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے وائس چانسلر کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سے بی ایس سی آنرز، ایم ایس سی آنرز مکمل کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے دسمبر 1985ء میں فیکلٹی آف ایگریکلچر راولاکوٹ میں بطور لیکچرار اپنی سروس جائن کی تھی۔

متعلقہ عنوان :