میگا پراجیکٹس کی فائلوں کو نذر آتش کر کے کرپشن کے ثبوت مٹانے والوں کا یومِ حساب آن پہنچا ہے ‘عزیز الرحمن چن

حکومت کے چار سالوں میں عوام بھی بیزار ہو چکے ہیں عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو ا ہے‘صدر پیپلزپارٹی لاہو ر

ہفتہ 17 جون 2017 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ میگا پراجیکٹس کی فائلوں کو نذر آتش کر کے کرپشن کے ثبوت مٹانے والوں کا یومِ حساب آن پہنچا ہے میاں برادران کا احتساب ہوا ہوتا تو آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک میں رہ کر الزامات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے معاہدہ کر کے جدہ بھاگ جانے والوں کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دینے سے پہلے اپنا گریبان جھانک لینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نام نہاد خادم اعلیٰ شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو سیاسی انتقام کی حامی نہیں اور ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو محور بنایا، اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں جمہوری رویوں کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے دور حکومت میں کسی سیاستدان یا سیاسی کارکن کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، نواز شریف نے اپنے موجودہ دورِ حکومت میں بھی 1990 کی دہائی کی انتقامی سیاست کا رویہ برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ن لیگی حکومت اداروںپر بھی چڑھ دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان چار سالوں میں عوام بھی بیزار ہو چکے ہیں عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گیا ہے۔ داخلی اور خارجی محاز سے نمٹنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں۔

متعلقہ عنوان :