ہالی ووڈ ہارر فلم ہپی ڈیتھ ڈے کا سنسنی خیز ٹریلرآتے ہی چھا گیا

پیر 19 جون 2017 13:26

ہالی ووڈ ہارر فلم ہپی ڈیتھ ڈے کا سنسنی خیز ٹریلرآتے ہی چھا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) موت کا بار بار اس سے ہوتا ہے سامنا لیکن نجانے کیسے وہ بچ جاتی ہے۔ کہانی ہے ہالی وڈ کی ہارر تخلیق ،،ہیپی ڈیتھ ڈے،، کی جس کا ٹریلر آتے ہیں چھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئی انجانی قوت یا پھر سایہ ہے جو اس لڑکی کو نچا رہا ہے اشاروں پر موت کا بار بار دکھاتا ہے دیدار لیکن پھر ہوتا ہے کچھ ایسا حال کہ بچ جاتی ہے وہ ہر بار۔ ہیپی ڈیتھ ڈے میں قدم قدم پر لرزہ خیز اور خوف ناک مناظر کی بھرمار ہے جبکہ مرکزی کردار میں ہیں جیسیکا روتھ،جن کے ساتھ کھیلی جارہی ہے موت کی یہ آنکھ مچولی۔ ہالی وڈ کی یہ سننسی خیز مووی فلم بینوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے 13 اکتوبر کو سنیماں میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :