انجمن پٹواریان و گرداوران کا اجلاس،25جون سے پنجاب بھر میں شروع ہونیوالی کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کا اعلان ،جب تک صوبائی قائدین ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے شانہ بشانہ ان کیساتھ کھڑے ہیں،چوہدری محمد رمضان

منگل 20 جون 2017 22:26

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) انجمن پٹواریان و گرداوران تحصیل صادق آبادکا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد رمضان منعقد ہوا،اجلاس میں 25جون سے پنجاب بھر میں شروع ہونیوالی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور صوبائی قائدین کی ہدایت پر عملدر آمد کرتے ہوئے تحصیل صادق آباد میںبھی کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جب تک صوبائی قائدین ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے شانہ بشانہ ان کیساتھ کھڑے ہیں ، آخر میں محمد منشا پٹواری نے ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی اورسلامتی کیلئے دعا کروائی ۔

وہ بروز منگل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں نائب صدر پنجاب چوہدری محمد حنیف ‘محمد طارق‘ سید اشرف علی شاہ‘ محمد دین‘ محمد ایاز‘ محمد سلیم‘ شاہد نواز‘ اعجاز حسین‘ محمدسیف‘ لیاقت علی ‘ محمد منشاء ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایک قرارداد پیش کی گئی جس میںانجمن صدر صوبہ پنجاب کی طرف سے 15جون کے فیصلہ برائے ہڑتال کی مکمل حمایت کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ‘ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن پٹواریان چوہدری محمد رمضان ‘ نائب صدر پنجاب چوہدری محمد حنیف ‘ محمد طارق نے کہاکہ 25جون سے پنجاب بھر میں شروع ہونیوالی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور صوبائی قائدین کی ہدایت پر عملدر آمد کرتے ہوئے تحصیل صادق آباد میںبھی کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جب تک صوبائی قائدین ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے شانہ بشانہ ان کیساتھ کھڑے ہیں ، آخر میں محمد منشا پٹواری نے ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی اورسلامتی کیلئے دعا کروائی ۔

متعلقہ عنوان :