پانامہ کے معاملے پربنائی گئی جے آئی ٹی کی وجہ سے (ن )لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نثار احمد کھوڑو
جے آئی ٹی میں نوازشریف کے بیٹے کو کرسی پر بیٹھا دیکھ کر (ن) لیگ والوں کو برا لگ رہا ہے ،مہ بینظیر بھٹو پتھروں پر بیٹھ کر بھی عدالتی سما عت کا انتظار کیا کرتی تھیں، پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 20 جون 2017 23:12
(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے ایک سوال پر کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے کے اصل ملزم پرویز مشرف کو ن لیگ کی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود کیسے ملک سے باہر جانے دیا، مشرف کو باہر جانے دینا بھی ایک طرح کا این آر او ہی تھا ۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت سندھ نے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کاہدف مقرر کیا تھا مگر چونکہ اس سال گندم کی بمپر پیداوار ہوئی ہے اس لئے خریداری کا ہدف 14لاکھ ٹن گندم کردیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ سندھ میںتقریبا 60لاکھ ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جس میں سے چند وجوہ کی وجہ سے 20فیصد گندم حکومت کی طرف سے خریدی جاتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پچھلے سال 3 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور اب 5لاکھ ٹن تک گندم بر آمد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر چہ تھر پارکر کو قحط زدہ علاقہ قرار نہیں دیا گیا پھر بھی حکومت سندھ 24 جون سے تھر کے 2 لاکھ 76ہزار خاندانوں کو 100کلو گندم فی خاندان تقسیم کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سندھ میں 7 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جسے بڑھانے کے لئے حکومت کوششیں کر رہی ہے، رمضان پیکیج سے متعلق سوال پر سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان پیکیج کے بجائے حکومت سندھ نے نادرا کی جانب سے نشاندہی کردہ غریب خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کو دوہزار روپے فی خاندان عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوںمیں شریک ہوجائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.