انوپم کھیر کے بعداکشے کمار بھی نریندر مودی کے کردار پر فلم کرنے کیلئے تیار

بدھ 21 جون 2017 19:43

انوپم کھیر کے بعداکشے کمار بھی نریندر مودی کے کردار پر فلم  کرنے کیلئے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) بولی وڈ اداکار انوپم کھیر بہت جلد اپنی اگلی فلم میں ہندوستان کے وزیر اعظم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ صرف وہی نہیں بلکہ ایک اور بولی وڈ اداکار اپنی فلم میں یہ کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار بہت جلد اپنی اگلی فلم میں نریندر مودی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نریندر مودی کے کردار کے لیے پریش راول اور انوپم کھیر کا نام بھی سامنے آیا تھا۔تاہم اکشے کمار کی بہترین اداکاری اور فین فالوونگ کے باعث پروڈکشن ٹیم نریندر مودی کے کردار کے لیے ان سے رابطہ کررہی ہے۔خیال رہے کہ انوہم کھیر اپنی اگلی فلم میں سابق ہندوستان وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس حوالے سے ہندوستان سنسر بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں اکشے کمار کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعظم کے کردار میں سوچ بھی نہیں سکتا، وہ ایک قومی اداکار ہیں، ان کی فلموں پر نظر ڈالی جائے تو کہنا غلط نہیں ہوا کہ وہ ہی مودی کا کردار کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :