بلوچستان کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے پشتون وبلوچ قوم پرستوں نے بھی عوام کو سبز باغ دکھا نے کے سوا کچھ نہیں کیا

رہنماء تحریک انصاف محمد عارف کاکڑ کا شمولیتی تقریب سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد عارف کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے پشتون اور بلوچ قوم پرستوں نے بھی عوام کو سبز باغ دکھا نے کے سوا کچھ نہیں کیا وفاق نے حالیہ بجٹ میں بلوچستان کو نظرا نداز کر دیا ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بروز بدھ سید اصغر شاہ ،سید منظور شاہ کی اپنے سینکٹروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے اس مو قع پر یونین کونسل بلیلی کے اراکین بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے پشتون و بلوچ قوم پر ست جماعتوں کے وہ سربراہان جنہوں نے اقتدار کے 5ساسلہ دور کا مزہ لیا انہوںنے بھی کوئی کردار ادا نہیں کیا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوئی فارمولا طے نہیں کیا گیا اور اقتدار میں شریک یہ قوم پرست عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام نے تمام مذہبی و قوم پرست جماعتوں کے دعوئوں کو حقیقی طورپر آمایا اب وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔