ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دینے والے لوگ طالبان کی سوچ رکھتے تھے ،ہم پاکستان پر یقین رکھتے ہیں اور آپ ہر پروگریسو پارٹی کو توڑناچاہتے ہیں، اب بہت ہو گیا نواز شریف اور عمران خان سمجھ لیں،اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں لوگ آپ کو جان چکے ہیں ،عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین کابینظیر بھٹو کی64 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب
بدھ 21 جون 2017 23:28
(جاری ہے)
ہم پاکستان پر یقین رکھتے ہیں اور آپ ہر پروگریسو پارٹی کو توڑناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو گیا نواز شریف اور عمران خان سمجھ لیں۔اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں لوگ آپ کو جان چکے ہیں۔
عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا طالبان نظریہ تھا،وہ لوگ آج بھی موجود ہیں،ہم انکے نظرئیے کے خلاف لڑتے رہینگے،یہ لوگ کہاں سے آئے انہیں کس نے بنایا ہے ،طالبان ہمارے عوام کو قتل کررہے ہیں،ہمیں انکے خلاف لڑنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،نواز شریف اور عمران شریف کیا ہیں،انہوں نے جائیدادیں بنائیں کوئی پکڑنے والا نہیں ہے،ملکی سالمیت کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔سر دار نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز سیکرٹریٹ ہم نے بنایا جس میں بے نظیر بھٹو کے لیے کمرہ بھی شامل تھا۔پانچ سال بعد سیکریٹریٹ آیاہوں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔الیکشن سے صرف تین ماہ پہلے بلاول پنجاب میں نکلیں گے سارا پنجاب ان کی ساتھ ہوگا۔ شہلا رضا اور مرتضیٰ بلوچ سمیت دیگر نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں۔بینظیر بھٹو کا احتساب کیا گیا لیکن انہوں نے بغیر کسی اعتراض کئے ہوئے اس کا سامنا کیا۔نواز شریف اپنے خاندان سمیت کئی دنوں سے سعودی عرب چلا گئے ہیں ،ملک وزیراعظم کے بغیر چل رہاہے، پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے 21جون کا دن عہد کا دن ہے جس میں ہمیں شہید بی بی کے وڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کے منشور کو مزید آگے لے کر چلنے اور وطن سے والہانہ محبت کا درس دیتا ہے کہ ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی خیر النساء مغل نے اپنے بیان میں کہا کہشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی، جمہوری اداروں کی مضبوطی ا ور عوام کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی وہ ناقابل فراموش ہے اور تاریخ کا سنہراباب ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کی ترقی ،عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری ،فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وڑن پر چل رہے ہیں اور ان کے وڑن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔خیر النسامغل نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، بھٹو خاندان کی قربانیوں اورانتھک جدو جہد کی مثال تاریخ میں کہیں اور نہیں ملتی۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.