کراچی : سی ٹی ڈی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی پھیلانے والی ویب سائٹس، ویب پیجز اور سوشل میڈیا اکانٹس کی فہرست تیار کرلی،
حکومت کو انہیں بند کرنے کی تجویز بھی دے دی
جمعرات 22 جون 2017 17:05
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی ان ویب سائٹس کی فہرست روانہ کرچکی ہے اور تجویز پیش کرچکی ہے کہ پی ٹی اے ان کو بند کرے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ویب سائٹس کالعدم تنظیمیوں سے منسلک ہیں یا انتہاپسند خیالات کی ترویج کررہی ہیں۔
ڈاکٹر ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی تجویز پر متعلقہ ادارے کچھ ویب سائٹس کو کالعدم قرار دے چکے ہیں جن میں ایسی ویب سائٹس بھی شامل تھیں جو قرآن مجید کی تعلیمات کو گمراہ کن انداز میں پیش کررہی تھیں، یہ ویب سائٹس نہ صرف انتہاپسندی کی مذمت کرنے والے مذہبی اسکالرز کے خلاف بیانات دینے بلکہ معاشرے میں عدم برداشت کو بھی فروغ دینے میں مصروف تھیں۔افسر کے مطابق فیس بک پر ایسے کئی پیجز موجود ہیں جو لشکر جھنگوی سمیت دیگر انتہاپسند گروپوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں، ان پیجز پر بھی فوری پابندی لگنی چاہیے۔ڈاکٹر ثنااللہ عباسی کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بنیاد پرستی کی جانب راغب کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'انٹرنیٹ نے نوجوانوں کے خیالات کو انتہاپسندی کی جانب مائل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، ایسا مغربی ممالک میں بھی کیا جاچکا ہے اور اب دہشت گرد تنظیمیں پاکستانی نوجوانوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں'۔تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایسے مواد کی تشہیر ان پیجز کے بند ہوجانے کے باوجود بھی جاری رہے گی لہذا معاشرے سے ایسے عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف 'مسلسل جدوجہد' کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.