وزارت داخلہ نے 73 بین الاقوامی این جی اوز کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دیدی
23 این جی اوز کو کا م کی اجازت دینے سے انکار بیرون ملک فرار انسانی سمگلروں اور سوداگروں کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار ی اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ہدایات
جمعرات 22 جون 2017 22:53
(جاری ہے)
اجلاس خاص طور پر آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کو حتمی شکل دینے کیلئے بلایا گیا تھا اور اس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ، نادرا اور ایف آئی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت کی آئی این جی اوز کمیٹی اور نادرا کے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے رجسٹریشن کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتھک محنت کی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اس کام کو انجام دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی این جی اوز کی رجسٹریشن ریاست کی سلامتی کے حوالہ سے انتہائی اہم حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی این جی اوز کیلئے قواعد وضع کرنا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ان کی رجسٹریشن کرنے کا عمل ایک اہم کامیابی ہے جس سے نہ صرف ملک میں مختلف آئی این جی اوز کے کام کرنے کے سارے نظام کو شفاف بنایا جا سکے گا بلکہ حکومت اور غیر سرکاری شعبہ کے مابین اشتراک کار کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی اور یہ اشتراک کار اعتماد کی ٹھوس بنیاد پر استوار ہوگا جس سے دونوں کو مدد ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی این جی اوز کی طرف سے رجسٹریشن کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے ادا کئے گئے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں جنہیں وزارت داخلہ نے رجسٹریشن کے عمل کے دوران منظوری نہیں دی انہیں وزارت کے سامنے اپیل کرنے کا حق دیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر منظور شدہ اور غیر منظور شدہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے بعد اپ لوڈ کیا جائے گا۔اجلاس میں انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے حوالہ سے ایف آئی اے کی کوششوں کے حوالہ سے بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے نادرا کی مدد سے ایک سسٹم وضع کیا ہے جس کے تحت انسانی سمگلنگ اور سوداگری میں ملوث مفروروں اور مطلوب افراد سے متعلق مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کو آگے بھجوایا جائے گا تاکہ متعلقہ حکام اور اداروں تک یہ معلومات پہنچ سکیں اور فیلڈ یونٹس ان سے استفادہ کر سکیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار نادرا کی تکنیکی معاونت سے جامع ایس او پیز تشکیل دیئے گئے ہیں جن کا مقصد انتہائی مطلوب سوداگروں کے خلاف ایجنسی کی کوششوں کو مربوط اور بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے انتہائی مطلوب ٹریفکرز کا ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے جس سے ان کی گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ہیڈ کوارٹرز میں ایک ہیومن ٹریفکرز سیل قائم کیا ہے جس میں انسانی ٹریفکرز کا تمام ڈیٹا بیس موجود ہوگا اور یہ نادرا، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ایف بی آر، پی ٹی اے، سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھے گا۔ ایف آئی اے نے اپنے تمام متعلقہ زونز کے انسانی سمگلنگ اور سوداگری سے متعلقہ کیسز کیلئے تمام صوبوں میں فوکل پرسنز بھی مقرر کئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی انٹر ایجنسی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ہر دو ماہ بعد باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے انتہائی مطلوب سوداگروں کی گرفتاریوں پر پیشرفت کا جائزہ لے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہائی مطلوب سوداگروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں، سول، عسکری اداروں اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جو انتہائی مطلوب ٹریفکرز پاکستان سے باہر ہیں ان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.