ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں طالب علم اور بوڑھے سمیت دو جاں بحق، دس شدید زخمی

جمعرات 22 جون 2017 22:58

ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں طالب علم اور بوڑھے سمیت دو جاں بحق، دس شدید ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ایک طالب علم اور بوڑھا جاں بحق اور 10افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر دریاے راوی کے پل کے قریب ایک موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجہ میں دسویں جماعت کا طالب علم امجد جاں بحق جبکہ اسکا چچا یامین اور بھائی مقبول شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اولڈ ہڑپہ ساہیوال روڈ چک 6-102آر کے قریب اور ساہیوال عارف والا روڈ پر بائی پاس کے قریب چار موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر انے کے نتیجہ میں فتح شیر کالونی کا معظم 17سالہ، مون 25سالہ، نورشاہ کا بشیر احمد28سالہ، نئی آبادی کا مشتاق55سالہ ، عارف روڈ کا عامر 20سالہ ، کوٹ خادم علی شاہ کا نواز ش 30سالہ ، چک6-90آ ر کا عبدالمجید 30سالہ ، ہڑپہ کا عباس 30سالہ اور رنگ شاہ کا شبیر بوڑھا 60سالہ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے بوڑھا شبیر دم توڑ گیا ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چار کی حالت نازک ہے۔