اے سی سی اے کا یونیورسٹی آف لندن کے اشتراک سے مربوط ماسٹرز پروگرامعالمی سطح پر زندگیوں میں تبدیلی کا باعث بن رہا ہے

جمعہ 23 جون 2017 16:07

اے سی سی اے کا یونیورسٹی آف لندن کے اشتراک سے مربوط ماسٹرز پروگرامعالمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء)یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز پروگرام کے پہلے بیج کے فارغ التحصیل طلباء دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی ای)ممبر شپ دنیا کے دو معروف تعلیمی اداروں سے حاصل تجربات کے ساتھ مستقبل کے نئے مواقعوں کی تلاش کیلئے تیار ہیں۔یونیورسٹی آف لندن اور اے سی سی اے کی تخلیقاتی شراکت داری کے ذریعے شروع کیا گیاپروفیشنل اکاؤنٹینسی ایم ایس سی پروگرام پروفیشنل اکاؤنٹینسی باڈی کے ساتھ واحد مربوط ماسٹرز پروگرام ہے ۔

اے سی سی اے کے ہیڈ آف ایجوکیشن Jane Towers-Clark,کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن کے اشتراک سے شروع کئے گئے اس مربوط ماسٹرز پروگرام کے پہلے بیج کے طلباء کو سیلف اسٹڈی پروگرام سے متعلق مثبت فیڈ بیک فراہم کیا گیا ہے ،آن لائن لرننگ ہمیں عالمی سطح پر انفرادی طور پر مواقعوں کی تلاش،اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فنانس و اکاؤنٹینسی میں اپنے کیریئر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے ،ہم یہ پروگرام شروع کرنے پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں جس میں روایتی ماسٹرز پروگرام کے اخراجات میں طلباء کو پروفیشنل اکاؤنٹینسی میں ایم ایس سی کی تعلیم مہیا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مربوط ماسٹرز پروگرام سے استفادہ کرنے والے اے سی سی اے کوالیفائیڈ فیصل بینک لمیٹڈ کے محمد ابرار صدیقی نے اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ آپ انتہائی قلیل مدت میں زیادہ سے زیادہ مضامین پڑھنے کے مواقع حاصل کرتے ہیں ،اس پروگرام کے ذریعے ابھرتی ہوئی اور ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس سے متعلق میری معلومات میںمزید اضافہ ہوا ہے اور مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ کس طرح اپنی تحقیقاتی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ،اس پروگرام کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی معلوماتی ہے ،اس میں موجود ہ اکاؤنٹینسی معلامات کو سمجھنے کی تعلیم دی جاتی ہے ،اس پروگرام کے ذریعے میں اپنے مسائل سے نبرد آزما ہو کر بہتر مستقبل کے حصول کیلئے مزید تندہی سے کام کرنے کا اہل بن سکوں گا ،اس پروگرام کے ماڈیولز انتہائی باقاعدہ اور میںاکاؤنٹینسی کے طلباء کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھی اس پروگرام سے استفادہ کریں۔