عرب ممالک کی جانب سے قطرپرپابندیاں ناجائزہیں، قطری وزیر خارجہ

جمعہ 23 جون 2017 16:35

عرب ممالک کی جانب سے قطرپرپابندیاں ناجائزہیں، قطری وزیر خارجہ
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) قطرکے وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد الثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک نا جائز پابندیوں کا شکار ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے قطر پر اجتماعی پابندیوں کا اطلاق کر رکھا ہے لیکن یہ ممالک ان کے پس پردہ عوامل سے ناواقف ہیں مگر ہم جانتے ہیں بغیر کسی ثبوت کے یہ پابندیاں غیر انسانی اور ناجائز ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس ٹیلی ویژن24 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ الثانی نے ترک صدر کے سعودی فرمانروا سے ٹیلفون بات چیت کے دوران قطر پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کہا کہ ترکی نے روز اول سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری فضائی حدود کو 3 جانب سے بند کر رکھا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں جو ایک محاصرہ کے مترادف ہے جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر یہ ممالک جان لیں کہ ہم اپنی عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں۔