سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے کے خلاف مظاہرہ، ریلی کا انعقاد

گھر پر راکٹ حملہ بلوچستان پر حملہ ہے اس طرح کے گھناؤنی حرکات سے صوبے کی حالات خراب کرنی کی گہری سازش ہے ، مظاہرین

جمعہ 23 جون 2017 17:03

سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے کے خلاف مظاہرہ، ریلی کا انعقاد
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کچھی بولان کی جانب سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے کے خلاف مظاہرہ ریلی کا انعقاد،سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ بلوچستان پر حملہ ہے اس طرح کے گھناؤنی حرکات سے صوبے کی حالات خراب کرنی کی گہری سازش ہے بلوچ عوام قائد بلوچ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے اصل محرکات سامنے لائیں جائیں ملک اسد اللہ بنگلزئی ،سمیع اللہ بلوچ دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق بی این پی کچھی بولان کی جانب سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے آبائی علاقے وڈھ میںگھر پر راکٹ حملے کے خلاف ضلعی آرگنائزر ملک اسد اللہ بنگلزئی کی قیادت میںپریس کلب ڈھاڈر کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسد اللہ بنگلزئی ،سمیع اللہ بلوچ اور دیگر نے کہا کہ بی این پی کے قائد کے گھر پر راکٹ حملہ بلوچی روایات پر حملہ اور اسے بلوچستان پر حملہ تصور کرتے ہیں بی این پی اس طرح کے گھناؤنے فعل سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی قائد سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائیدین کے خلاف روز اول سے اس طرح کے مزموم سازشیں کی جاتی رہی ہیں لیکن قائیدین بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور مادر وطن کی حقوق کی جنگ میں اب تک پارٹی نے بے شمار جانیں قربان کی ہیں اور اپنی لہوسے حقوق کا دفاع کرتے آرہے ہیں جس پارٹی کے قائیدین سے لیکر ورکروں تک نے سر زمین بلوچستان کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہو انہیں اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈوں سے کبھی زیر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے مذید کہا کہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ صوبے کی حالات خراب کرنے کہ گہری سازش ہے جسے بے نقاب کیا جائے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں بصورت دیگر بی این پی سخت احتجاج کریگی۔

متعلقہ عنوان :