شام، عید الفطر پر رقہ میں داعش کے 83 قیدیوں کو عام معافی
اتوار 25 جون 2017 14:10
(جاری ہے)
یہ شہر گذشتہ تین برسوں سے داعش کی خود ساختہ خلافت کی علامت اور ان کی عملی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔
ڈیموکریٹک فورسز کے سینیر عہدے داورں کا کہنا ہے کہ چند مہینوں کے اندر رقہ داعش کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے جو داعش کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا جس کے عہدے دار اس شہر میں بیٹھ کر دنیا بھر میں بم حملوں اور دہشت گردی کی منصوبہ بندیاں کرتے ہیں۔ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے رقہ کا محاصرہ کیے جانے سے پہلے اس شہر کی آبادی تقریباً تین لاکھ تھی۔داعش کے 83 قیدیوں کو رقہ شہر کے سٹی کونسل ہال بھیجا گیا جو شہر کے شمالی حصے کے قصبے عین عیسی میں واقع ہے۔ انہیں یہ معافی ایک ایسے وقت دی جا رہی ہے جب رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر آ رہی ہے۔داعش کے قیدی ایک ایک کر کے بس سے نیچے اترے۔ سب سے چھوٹے قیدی کی عمر 14 سال تھی۔ کونسل کے ایک لیڈر مصطفی نے ایک تقریر پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں اس لیے چھوڑا جا رہا ہے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی کسی بڑے عہدے پر نہیں ہے اور ان کے ہاتھوں پر کسی کا خون نہیں ہے۔اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ایک قیدی عبدالرحمن نے ، جس کی عمر 43 سال تھی نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ داعش کے ٹیکس کے محکمے میں کام کرتا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ میرے سات بچے ہیں۔ میں نے داعش کے ساتھ اس لیے تعاون کیا کیونکہ میں اس کے سوا کچھ اور کر بھی نہیں سکتا تھا۔اس نے بتایا کہ مجھے 115 ڈالر ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.