پاکستان سمندری خوراک میں سرفہرست ملک ہے، گورنر سندھ
وفاقی حکومت سمندری حیات کی افزائش کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، مناسب منصوبہ بندی سے شعبہ کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ، افطار عشائیہ سے خطاب
اتوار 25 جون 2017 18:40
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سمندری خوراک سے پاکستان کو سالانہ بھاری زرمبادلہ حاصل ہو تا ہے اس شعبہ کو جدت دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،فشریز شعبہ سے وابستہ افراد کی تربیت اور انھیں جدید آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سمندری آبی حیات کی افزائش حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وفاقی سطح پر اہم اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں ، صوبہ سندھ میں سمندر اور دریائوں سے مچھلی، جھینگا اور دیگرسمندری حیات حاصل کی جاتی ہے جسے وسعت دی جارہی ہے اس ضمن میں تالابوں میں آبی خوراک کی افزائش کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند خوش نصیب ممالک میںشامل ہے جہاں قدرت کے بیش بہا خزانے جن میں سمندر اور دریابڑی تعدا د میں موجود ہیں،مناسب منصوبہ بندی سے اس شعبہ کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ، سی فوڈ بزنس ایک انتہائی محفوظ کاروبار ہے ، حالیہ وقتوں میں سی فوڈ کا روبار کامیاب اور منافع بخش سمجھا جاتا ہے ، ماہر معاشیات کے مطابق یہ کاروبار سرمایہ کاری سے سات گناہ زیادہ منافع بخش ہے ۔ سی ورڈ فشریز کے چیئر مین محمد الیاس راجہ نے کہا کہ سمندری خوراک سے وابستہ افراد کو جدید آلات کی فراہمی اور تربیت انتہائی ضروری ہے ، سمندری خوراک کی افزائش اور اس شعبہ کو وسعت دینے سے پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے ، وفاقی حکومت کے اقدامات سے اس شعبہ کے فروغ میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے فشریز شعبہ پر بھرپور توجہ دینے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.