وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کااحمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار
․ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امدادی کاموں اور ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ، متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچائو کیلئے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر تعلیمی، معلوماتی اور آگاہی پروگرام کا آغاز عید کے بعد کیا جائے گا وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی اتوار کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو
اتوار 25 جون 2017 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پوری توجہ متاثرین کی جانیں بچانے پر ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں، فوج اور ریسکیو ادارے متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امدادی کاموں اور ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے سبق سیکھ کر نئے ایس او پیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک سانحات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچائو کیلئے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر تعلیمی، معلوماتی اور آگاہی پروگرام کا آغاز عید کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور عوام کی آگاہی کیلئے پروگراموں میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ توجہ طبی اور امدادی آپریشن پر دی جا رہی ہے تاکہ ہر ممکن حد تک جانوں کو بچایا جا سکے۔ دریں اثناء وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا اور دعا کی کہ الله تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوگرا نے متعلقہ آئل کمپنی سے اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کی ہے، جو بھی اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا اس کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر برن سنٹرز قائم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے برن سنٹرز کے قیام کے منصوبہ کے تحت جناح ہسپتال لاہور میں 74 بستر، نشتر ہسپتال ملتان میں 72 بستر، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 74 بستر جلنے والے افراد کیلئے مخصوص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ریاض ہسپتال میں بھی مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ 50 مریض نشتر ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی متاثرین کیلئے طبی امداد کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.