ملک بھر کی طرح کراچی میں عیدالفطر انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ملک کی ترقی، خوشحالی، سانحہ احمد پور شرقیہ، پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں جاں بحق افراد کی بخشش ومغفرت کی دعائیں کراچی سمیت کوئٹہ، پارا چنار میں دہشت گردی کے واقعات مذموم سازش ہے ،ْ گور نر سندھ
بدھ 28 جون 2017 11:51
(جاری ہے)
نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوا جہاں گورنر سندھ محمد زبیر، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، کاروباری و تجارتی شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے نماز عید ادا کی۔
نماز عید کے بعد گورنر سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں فرائض کی ادائیگی کے بعد عید خوشیوں کا موقع ہے، لیکن ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں عید سادگی کے ساتھ منانی چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ملک بھر میں ماہ رمضان بہت اچھا گذرا اور گزشتہ چند سالوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں سے دہشت گردی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے نتیجے میں ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں کا امکان موجود تھا، کراچی سمیت کوئٹہ، پارا چنار میں دہشت گردی کے واقعات مذموم سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل جنگ ہے لیکن جیسے جیسے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جائے گا دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوتی جائے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ امن و امان کے حوالے سے سال 2013-14ء کے مقابلے میں پاکستان اب ایک مختلف پاکستان ہے اور یہ چند عناصر رہ گئے ہیں جن کا خاتمہ بھی جلد ہو جائے گا۔ مزید براں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر مبارکبادیں دیں۔عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے خواتین کی جانب سے بھی گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی تفریح کے لئے مختلف مقامات پر میلے اور عید فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جہاں پر جھولوں اور دیگر تفریح سامان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.