چھٹیاں منسوخ،پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے عید کی چھٹیوں میں معمول کے مطابق کام کیا
پارکس، چڑیا گھر، سینماگھر اور دیگر تفریحی مقامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص اشیاء موقع پر تلف ،باغ جناح ، گریٹر اقبال پارک، چڑیا گھر، جیلانی پارک سمیت 21کی کینٹینوں کو جرمانے، وارننگ نوٹس آپشنز، طباق، فریڈیز، او پی ٹی پی سمیت 81 کو جرمانے، 188 لیٹر تیل، 110 کلوسبزیاں ، 77 کلو ناقص کیچپ تلف، لاہور میں 21، گوجرانوالہ میں 10، فیصل آباد میں 19 ،ملتان میں 14 اور راولپنڈی میں 17 کی چیکنگ ، جرمانے
بدھ 28 جون 2017 19:01
(جاری ہے)
ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک کینٹین نمبر 3کو ناقص صفائی پر 25ہزار جرمانہ، گریٹر اقبال پارک کیفے 1947برابچ 1کو 25ہزار، کیفے 1947کی دوسری برانچ (آبشن) کو 25ہزارجرمانہ، 55کلو ناقص سبزیاں، 28کلو ناقص، ملاوٹ زدہ کیچپ، 30 پیکٹ ناقص برگر بن موقع پر تلف کر دیے گئے۔
لاہور زو کی کینٹین کو 25،سفاری پارک کینٹین کو20,20ہزار،گلشن اقبال پار ک کینٹین کو15ہزار جرمانہ کیا گیا۔رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ آپشن ریسٹورنٹ گارڈن ٹاون کو زائدالمیعاد تیل استعمال کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹ میں ورکرز کی صفائی بھی ناقص پائی گئی۔قبائل ریسٹورنٹ ایم ایم عالم سے ایکسپائر بریڈ، گلی سڑی سبزیاں،ناقص کیچپ اور بدبودار گوشت برآمد ہونے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ او پی ٹی پی فاسٹ فوڈ چین گلبرگ کو گندہ تیل استعمال کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ اور ناقص تیل موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پر طباق ریسٹورنٹ کو زائد المعیاد تیل استمال کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ جبکہ ناقص اور زائد المعیاد تیل موقع پر ضائع کرتے ہوئے حتمی وارننگ جاری کی گئی۔ بفلو رنگز اینڈ ونگز کو ناقص صفائی اور باسی اشیاء کی موجودگی پر 50 ہزار ،فریڈیز کیفے اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو 25،25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں معروف پیزا پوائنٹ اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ایک ایک لاکھ ،راولپنڈی اور ملتان میں بھی معروف پیزا پوائنٹس کو ایک ایک لاکھ جرمانہ اور وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ حتمی وارننگ کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سیل کر دیا جائے گا۔رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ لاہور میں 21، گوجرانوالہ میں 10، فیصل آباد میں 19 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور ملتان میں 14 اور راولپنڈی میں 17 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 188 لیٹر ناقص تیل، 110 کلو ناقص سبزیاں اور 77 کلو ناقص کیچپ تلف کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.