چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 جون 2017 21:17

چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحدی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعوی کرنے والے بھارت کو خود ہی سرجیکل اسٹرائیک کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سکم کے سرحدی علاقے میں موجود بھارتی فوج کی پرانی چیک پوسٹ کو چین کی جانب سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم بھارتی فوج کی جانب سے مطالبہ پورا نہ کیے جانے پر چینی فوج نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے بھارتی علاقے میں داخل ہو کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر ڈالی۔ اس دوران چینی فوج کے ڈر سے بھارتی فوج کسی قسم کا ردعمل نہ دے پائی۔

متعلقہ عنوان :